تاثیر ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جمنا نگر، 22 ستمبر :ریاست میں بی جے پی کو 60 سے زیادہ سیٹیں ملنے جا رہی ہیں۔ مرکزی ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر منوہر لال بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے جگادھری اورجمنا نگر کے کالجوں میں منعقد شہری کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے۔ یہ پروگرام جمنا نگر کے ڈی اے وی گرلز کالج اور جگادھری کے اگرسین کالج میں منعقد کیے گئے تھے۔ اس موقع پر کابینی وزیر کنور پال، ایم ایل اے گھنشیام داس اروڑہ، ضلع صدر راجیش سپرا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، اتوار کو منعقدہ کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ہم کامیابی حاصل کریں گے۔