تاثیر ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بانڈی پورہ، 22 ستمبر:بنیاری، حاجن، بانڈی پورہ میں اتوار کی دوپہر ایک سانحہ اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ خاتون بجلی کا جھٹکا لگنے سے جان کی بازی ہار گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ، ایک خاتون بجلی کے جھٹکے سے بے ہوش پائی گئی اور اسے فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) حاجن لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اہلکار نے مرنے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ حفیظہ بیگم کے طور پر کی ہے، جو محمد اشرف خان ساکن چرنگ پورہ بنیاری، حاجن بانڈی پورہ کی بیوی ہے۔