تاثیر ۷ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ، 7 ستمبر:بھاگلپور پولیس اور بانکا پولیس نے مشترکہ طور پر غیر قانونی کانکنی ، ذخیرہ اندوزی اور نقل و حمل کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ اس دوران غیر قانونی ریت لدی 04 ٹریکٹر اور 04 جگاڑ گاڑی ضبط کیا گیا اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ امرپور تھانہ علاقہ میں کثیر مقدار میں ذخیرہ شدہ ریت ضبط کی گئی۔ سٹی ایس پی شری راج نے ہفتہ کے روزیہ معلومات دی۔
قابل ذکر ہے کہ بھاگلپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی کانکنی ، ذخیرہ اندوزی اور نقل و حمل کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لا اینڈ آرڈر بھاگلپور ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی -02 بھاگلپور اوربانکا ایس ڈی پی او کی مشترکہ کارروائی میں سجور اور امرپور تھانہ علاقوں میں چھا پہ ماری کی گئی۔