سیلاب سے متاثرہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کا مرکزی ٹیم نے دورہ کیا

تاثیر  ۱۲  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 12 ستمبر: سیلاب سے متاثرہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کا مرکزی ٹیم نے آج دورہ کیا۔ اس ٹیم نے ضلع کے بوکلا گڈا، جلگام نگر، موتی نگر، پرکاش نگر اور دمسالا پورم علاقوں کا دورہ کیا۔ ٹیم کے ارکان نے سیلاب سے تباہ مکانات کا معائنہ کیا۔ مرکزی ٹیم کے ارکان نے دو ٹیموں میں تین علاقوں کا معائنہ کیا۔ متاثرین سے ان کے مسائل پوچھے گئے۔مرکزی ٹیم کو ضلع کلکٹر مزمل خان اور میونسپل کارپوریشن کمشنر ابھیشیک نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ ضلع کھمم میں سیلاب نے بڑے پیمانہ پر تباہی مچا ئی ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع کے کئی گاؤں پانی کی زد میں رہے۔