مکھیا یونین نے پنچایتوں میں لگائے جا رہے اسمارٹ میٹر کا کیا احتجاج

تاثیر  ۲۴  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

  سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) سنگھواڑہ بلاک آفس پر منگل کے روز  مکھیا یونین کے صدر پپو چودھری کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں محکمہ بجلی کی جانب سے پنچایت میں زبردستی اسمارٹ میٹر لگانے کے خلاف احتجاج کرنے سمیت پانچ نکاتی مطالبات پر تبادلہ خیال کیا بلاک حلقہ کے سبھی 25 پنچایتوں کے بجلی صارفین کو اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف پرامن احتجاج کرنے اور محکمہ کے افسران کے ساتھ اپنے مطالبات رکھنے کی اپیل کی جاۓ جو دیہی ماحول میں عوامی مفاد کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے    اسمارٹ میٹر لگانے سے صارفین کو اچانک کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے محکمہ کو اس سمت میں ٹریننگ دینا چاہئے تاکہ عام لوگ سمجھ سکیں نل جل واٹر اسکیم کے بجلی کا بل اور مینٹیننس پی ایچ ای ڈی کو منتقل کیا گیا ہے تو محکمہ بجلی کا بل خود ادا کرے مکھیا یونین نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ حکومت نے مکھیا کا اختیار کم کر کے فیصلہ لینے کا اہمیت ختم کر دیا ہے جس کی وجہ سے تمام لوگ اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے تحریک کے ذریعے حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ گرام سبھا کا فیصلہ موقع پر ہی قبول کیا جائے موقع پر مکھیا یونین کے دنیش مہتو، امرت چورسیا، لطیف الرحمن، دھرمیندر یادو، تلسی پاسوان، پون کرن و دیگر موجود تھے