تاثیر ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مظفر پور (نزہت جہاں )
میشا خواتین بکری پالنے والی پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ کی پہلی سالانہ جنرل اجلاس مظفر پور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں ضلع افسر سبرت کمار سین مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر شریستھا انوپم، ڈی پی ایم جیویکا کے ساتھ بکری پالک پروڈیوسر کمپنی کی چیئرپرسن، کئی شیئر ہولڈر بہنیں اور آغا خاں فاؤنڈیشن کے بہت سے اہلکار موجود تھے۔ پروگرام کے دوران ضلع افسر نے سب کو صفائی کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی ڈی پی ایم نے ہندی فورٹائٹ کے تحت حلف لیا۔ قابل ذکر ہے کہ مظفر پور ضلع میں سوچھتا ہی سیوا پروگرام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔