تاثیر ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ(10؍ستمبر) بہار ریاستی حج کمیٹی کے عزت مآب چیئر مین الحاج عبد الحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا سے موصولہ اطلاع کے مطابق حج 2025کے لئے آن لائن حج درخواست فارم پرُ کرنے کی تاریخ میںمزید 23.09.2024تک توسیع کر دی گئی ہے۔حج کے خواہشمند ویسے افراد جنہوں نے اب تک کسی وجہ سے اپنا حج درخواست فارم آن لائن نہیں کرایا ہے وہ حج درخواست آن لائن کے لئے مقررہ آخری تاریخ 23.09.2024سے قبل اپنا حج درخواست آن لائن پر کرا لیں۔ حج بھون پٹنہ میں بھی آن لائن حج درخواست پرُ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔آن لائن حج درخواست فارم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ http://www.hajcommittee.gov.in/ یا آئی فون یا اینڈرائڈ موبائل ایپ حج سویدھا (HAJ SUVIDHA) کے ذریعہ پرُ کیا جا سکتا ہے۔ درخواست دہندگان حج درخواست فارم پرُ کرنے سے قبل حج گائڈ لائن/حلف نامہ کا بغور مطالعہ کر لیں۔ حج درخواست آن لائن کے لئے ضروری دستاویزات میں(۱)بین الاقوامی پاسپوٹ جس کی میعادکم از کم 15.01.2026تک ہو اور مورخہ 23.09.2024 یا اس سے قبل کاجاری کردہ ہو، (۲) رنگین فوٹو (سفید پس منظروالی)، (۳) بینک پاس بک یا کینسل چیک، (۴) بلڈ گروپ(Blood Group)کی جانکاری، (۵) موبائل نمبر، (۶) نومنی(Nomminee) کی تفصیلات۔
موصوف نے تمام ائمہ مساجد ، اساتذہ مدارس، دینی تنظیموںاور ملی اداروں کے ذمہ دران ، علماء کرام و مفتیان عظام، دانشوران، قوم و ملت اور سیاسی و سماجی خدمت گار حضرات سے مخلصانہ اپیل کی ہے کہ حج سے متعلقہ معلومات کی تشہیر کی جائے۔
حج درخواست فارم کے متعلق مزید معلومات کے لئے ریاستی حج کمیٹی کے دفتر کے فون نمبر- 0612-2203315و موبائل نمبر- 8271463343 (اظہار احمد)، 9693638579 (صغیر احمد)،9308102375(محمد اختر حسین)، اور 9709647585(مفتی محمدعبیداللہ قاسمی) یا 7070810696(صفدر علی)سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔