سکول احاطے میں رنگداری کی پرچیاں چسپاں کرنے والا گروہ کا پردہ فاش

تاثیر  ۶  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتا مڑھی (مظفر عالم)
ضلع میں دو ستمبر کو صبح تقریباً 9:00 بجے، شری رام پرساد ہائر سیکنڈری اسکول پورنہیہ، بلاک بتھانہ، ضلع سیتامڑھی، علاقے میں اسکول کی عمارت کے داخلی دروازے کے چار مقامات پر دھمکی آمیز پرچی چسپاں ملی۔ جس میں بتایا گیا کہ سکول کے تمام اساتذہ دو  دو لاکھ روپے لے کر آئیں اور اپنا نام لکھ کر آئیں گے۔  اور رقم نہ آنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی گئی جس سے سکول کا عملہ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گیا  اس تناظر میں اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر ابھیشیک شرما نے سہیارہ پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری درخواست دی تھی۔  جس کے تحت تھانہ سہیارہ مقدمہ نمبر 0-116/24 مورخہ 02.09.24 دفعہ 308 (2) 308 (5) BNS 2023 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔  واقعہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ضلع افسر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر صدر رام کرشنا کو حکم دیا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات میں خصوصی دلچسپی لیں اور جلد اس کی تحقیقات کریں۔  سب ڈویژنل پولس افسر رام کرشنا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کی بنیاد پر  خصوصی چھاپہ مارا گیا اور اس معاملے میں ملوث چار مجرموں کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔  گرفتار ملزمان میں سے دو ملزمان اسی اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم ہیں اور ایک ملزم بارہویں جماعت کا طالب علم ہے۔  واقعہ میں ملوث ایک ملزم امن کمار مفرور ہے۔  مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اپنے پریس ریلیز میں ضلع آفیسر رچی پانڈے، صدر پولیس آفیسر رام کرشنا، اطلاعات و نشریات کے کمل سنگھ نے کہا کہ  گرفتار ملزمان سے مختلف کمپنیوں کے چار موبائل فون، ایک اپاچی موٹر سائیکل، ایک پرنٹر، ایک لیپ ٹاپ اور چارجر برآمد کر لیا گیا۔  اور دوران تفتیش پکڑے گئے ملزمان نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار مجرم  وجے کمار ولد وندیشور ٹھاکر  پٹنیا، سوربھ کمار پنڈت ولد متھیلیش پاسوان پوسوا، چندن کمار ولد پنڈت سنجے رائے پٹنیا،محمد علی حسین ولد غفار شیخ سبھی سیتا مڑھی ضلع کے رہنے والے ہیں،