تاثیر ۱۸ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ(نقیب احمد)
ماہر اطفال ڈاکٹر اشیکا سنہا پر شہر کے ساتھ دیہی علاقوں کے مریضوں کا اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔ڈاکٹر اشیکا سنہا اپنی موثر کام کرنے کی صلاحیت اور تجربے سے بچوں کو نئی زندگی دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔دیہی علاقوں کے لوگو کو بچوں کی صحت کے تئیں بیدار کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ان کی جانب سے ہر ہفتہ مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں۔اس بار ریول گنج بلاک کے شمس الدین پور گاؤں میں سینئر صحافی آنجہانی گڈو رائے کے گھر پر دیو رکشت نوزائیدہ اور چائلڈ کیئر کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں ڈاکٹر اشیکا کے ذریعہ تقریباً دو سو سے زائد نوزائیدہ بچوں اور 18 سال سے کم عمر کے نوعمروں کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا۔ساتھ ہی مریضوں کو مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیمپ میں ہر قسم کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کا علاج کیا گیا۔زیادہ تر نمونیا،غذائیت کی کمی،وائرل بخار،انفیکشن اور موسمی بیماریوں میں مبتلا بچے یہاں آئے تھے ان کا علاج کیا گیا اور ضروری مشاورت دی گئی۔مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔قبل میں ڈاکٹر اشیکا سنہا کا استقبال ریول گنج نگر پنچایت کے چیف کونسلر کے نمائندہ مکیش کمار یادو،وارڈ کونسلرز جئے پرکاش چودھری،اجے چودھری،کسم کماری نے شال اور پودا دے کر کیا۔آخر میں کیمپ میں بہترین کام کرنے والے مقامی عوامی نمائندوں اور گاؤں والوں کو ڈاکٹر اشیکا سنہا نے اعزاز سے نوازا۔ڈاکٹر اشیکا سنہا کے یہ اقدام صحت خدمات کے میدان میں اہم ہیں۔جو دیہی علاقے کے لیے بڑی راحت کا ذریعہ بن رہا ہے۔امید کی جاتی ہے کہ اس طرح کے کیمپ سے مقامی لوگوں میں صحت سے متعلق آگاہی اور اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔انہیں صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔دیہی علاقوں میں اس قسم کے میڈیکل کیمپ نہ صرف صحت کی خدمات کی رسائی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ شیر خوار اور بچوں کی صحت کو یقینی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔امید کی جاتی ہے کہ ایسے اقدامات مستقبل میں بچوں کی صحت کی سمت میں مزید مثبت تبدیلیاں لائیں گے اور دیہی برادری کو صحت کی بہتر خدمات فراہم کریں گے۔