تاثیر ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جے پور، 22 ستمبر: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی جودھپور ٹیم نے اتوار کو کارروائی کرتے ہوئے تھانالونی پولیس کمشنریٹ، جودھپور کے پولیس کانسٹیبل منارام کو شکایت کنندہ سے 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ مہرڑہ نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے اے سی بی کی جودھپور ٹیم سے شکایت کی کہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل شمبھو سنگھ اور کانسٹیبل منارام اس کے ذریعہ درج کیس میں ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے عوض دس ہزار روپے کی رشوت مانگ رہے ہیں۔ جس پر اے سی بی کی جودھپور ٹیم نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چکرورتی سنگھ راٹھور کی قیادت میں شکایت کی تصدیق کے بعد ٹریپ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل منارام کو پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ اس معاملے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل شمبھو سنگھ کے ملوث ہونے کی وجہ سے اس کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔