شملہ میں بارش، کنور میں موسم کی پہلی برف باری

تاثیر  ۱۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شملہ، 13 ستمبر: ہماچل پردیش میں مانسون کا اثر جاری ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ دارالحکومت شملہ اور گردونواح میں کل رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں، قبائلی ضلع کنور کی اونچی پہاڑیوں میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔ کنور ضلع کے سرحدی گاؤں چھتکل کے نردوم میں تقریباً دو انچ برف باری ہوئی ہے۔ موسم کے اس مزاج کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت کمی آنے سے سردی نے دستک دے دی ہے۔ شملہ اور منالی میں صبح و شام سردی محسوس کی جارہی ہے۔