تاثیر ۱۳ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 13 ستمبر: جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے بی جے پی نے مشن 2024 کے حوالے سے ایک خاص حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس تیاری کے حصے کے طور پر اگلے چند دنوں میں جھارکھنڈ میں بی جے پی کے کئی بڑے لیڈروں کے پروگرام ہونے والے ہیں۔ 15 ستمبر کو جھارکھنڈ میں جہاں وزیر اعظم نریندر مودی لوگوں کو مکانات کا تحفہ دیں گے، وہیں 21 ستمبر کو وزیر داخلہ پریورتن یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کریں گے۔