تاثیر ۲۹ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی(مظفر عالم)ضلع کے ڈمرہ روڈ سرکٹ ہاؤس کے سامنے راشا ہیلتھ کیئر کا افتتاح ممتاز علی خان اور مہجبیں خانم نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ضلع کے مختلف بلاک کے معززین نے شرکت کی۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر این ایس ممتاز راشا ہیلتھ کیئر میں خدمات انجام دینا شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر ممتاز میڈیکل کالج کولکتہ میں سینئر ریذیڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ معلوم ہو کہ ڈاکٹر ممتاز کے شوہر ڈاکٹر محمد شمیم ضلع کے معروف معالج ہیں۔ ڈاکٹر شمیم ذیابیطس دل اور سینے کے ماہر ڈاکٹر ہیں۔ ڈاکٹر ممتاز اور ڈاکٹر محمد شمیم نے اس موقع پر بتایا کہ راشا ہیلتھ کیئر کا مقصد معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر ممتاز نے کہا کہ گائنی سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں سرجن ڈاکٹر ایس سی جھا، ڈاکٹر پروین کمار، ڈاکٹر بھوسینکا، ڈاکٹر سبودھ کمار مہتو، ڈاکٹر نوین نیرج، ڈاکٹر ادریس، ڈاکٹر توحید انور، ڈاکٹر انور، سابق ضلع صدر شیوہر کانگریس محمد اسد، محمد توقیر انور عرف سکندر، ڈسٹرکٹ کونسلر محمد عالمگیر، مکھیا حبیب الرحمن عرف منشی جی، عنایت اللہ خان، حیدر علی، محمد ارمان علی، مولانا محمد غفران ، محمد مرتضیٰ، فیاض احمد، ضمیرالحق، محمد ظفر اللہ خان، راشد فہمی، محمد قمر اختر، عبدالقادر، موجود رہیں۔