چنئی ٹیسٹ: روی چندرن ایشون نے کیریئر کی چھٹی سنچری اسکور کی

تاثیر  ۱۹  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چنئی، 19 ستمبر:آل راؤنڈر روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف یہاں کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 339 رنز بنا لیے ہیں۔ اشون 102 اور جڈیجہ 86 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
روی چندرن اشون نے اپنے کیریئر کی چھٹی سنچری اسکور کی، جڈیجہ سنچری کے قریب۔
وہیں ہندوستانی ٹیم 144 رن پر 6 وکٹیں گنوانے کے بعد مشکلات کا شکار تھی، جس کے بعد ایشون اور جڈیجہ نے ذمہ داری سنبھالی اور بنگلہ دیشی گیند بازوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ اس دوران اشون نے 108 گیندوں میں سنچری اسکور کی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیز ترین اور چھٹی سنچری ہے۔ ان کے کیریئر کی چھٹی سنچری بھی ہے۔ اشون 112 گیندوں میں 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رن بنا کر ناقابل شکست ہیں۔