بنگو ٹیڑھے میڑھے نے درگا پوجا پر خاص گانا ‘راکانجلی’ ریلیز کیا

تاثیر  ۲۹  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 29/ ستمبر: بنگال کا روائتی درگا پوجا پر آئی ٹی سی برانڈ بنگو ٹیڑھے میڑھے کے بینر تلے بنگلہ راک میوزک کے 50 سال مکمل ہونے پر ستاروں سے جڑا خراج تحسین پیش کیا گیا، اس دوران برانڈ نے ‘راکانجلی گانا’ ریلیز کیا، جسے مشہور بنگالی راک موسیقاروں نے کمپوز کیا. جبکہ پرفارم کرنے والوں میں کیکٹس سے سدھارتھ شنکر رائے (سدھو) اور ابھجیت برمن (پوٹا)، لکیچارا سے گوراب چٹرجی (گبو)، اور چندرابندو سے انندا چٹرجی۔ بنگو کی طرف سے یہ میوزیکل خراج تحسین پیش کیا۔’راکانجلی گانا بنگالی راک کے جوہر کو سمیٹتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ موسیقی کے شائقین کی نئی نسل کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بنگالی آرٹ اور ثقافت پر اس صنف کے گہرے اثرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، جو پچھلے 50 سالوں کی ایک طاقتور عکاسی پیش کرتا ہے۔