ڈی ایم-ایس پی نے منڈل کارا میں چھاپہ مارء کر اور جیل کے سبھی وارڈ کی مکمل تلاشی لی

تاثیر  ۲۰  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) منڈلکارہ میں ضلع مجسٹریٹ ادیتا سنگھ اور ایس پی روشن کمار کی قیادت میں چھاپہ ماری کی کارروائی کی گئی، اس مہم میں جیل کے ہر وارڈ کی مکمل تلاشی لی گئی‌‌، تلاشی کے دوران کوئی مجرمانہ سامان برآمد نہیں ہوا، تاہم اس چھاپے کو لیکر منڈلکارا میں دہشت ہوگیا ۔  تمام قیدیوں کو وارڈ میں روک کر تلاشی لی گئی ۔ سہسرام صدر کے ایس ڈی ایم آشوتوش رنجن نے بتایا کہ منڈلکارا میں ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ ماری کی گئی ‌۔ چھاپے کے دوران منڈلکارا سے ایک مقناطیس برآمد ہوا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہر وارڈ کی تلاشی کے دوران کوئی قابل اعتراض سآمان برآمد نہیں ہوا ۔ ڈی ایم کی طرف سے ہدایت دی گئی کہ بغیر چیکنگ کے کسی بھی قسم کے سامان کو اندر جانے کی اجازت نہ دی جائے، مکمل جانچ کے بعد ہی منڈلکارا بھیجا جائے,  تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی جیل کے انتظامات سے مطمئن نظر آئے ۔ اس موقع پر سہسرام ​​کے سب ڈویژنل افسر دلیپ کمار، جیل سپرنٹنڈنٹ سوجیت کمار رائے، جیلر کے کے جھا، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر جنرادن تیواری، سرکل آفیسر سدھیر کمار اومکار، سہسرام ٹاؤن پولس اسٹیشن کے سربراہ راجیو رنجن رائے اور مفصل پولس اسٹیشن کے سربراہ کے علاوہ بڑی تعداد میں پولس اہلکار اس موقع پر موجود تھے ۔