تاثیر ۲۱ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
قنوج، 21 ستمبر: آگرہ – لکھنؤ ایکسپریس وے پر قنوج ضلع سے گزرنے والی ایک سلیپر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ بس میں 80 مسافر سوار تھے جن میں سے 38 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوتروا میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جنہیں کانپور ریفر کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ تروا تھانہ علاقے کے کلومیٹر نمبر 185 کے قریب پیش آیا۔ جیسے ہی بس پچور گاوں کے قریب پہنچی، تیز آواز کے ساتھ ایکسپریس وے کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد اچانک الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی تروا کوتوالی پولیس اور یوپیڈا کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے تمام زخمیوں کو تروا میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا، جہاں سے ڈاکٹروں نے چار شدید زخمیوں کو کانپور ریفر کر دیا۔