تاثیر ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا پور، 11 ستمبر: ضلع کے مہولی کوتوالی علاقے کے تحت لکھنؤ-دہلی ہائی وے پر دو ٹرکوں کے درمیان براہ راست تصادم میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ دو زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ مہولی کوتوال ونود مشرا نے بدھ کو بتایا کہ ایک کنٹینر ٹرک مخالف سمت سے ماگل گنج سے مہولی کی طرف آرہا تھا اور لکھنؤ دہلی ہائی وے پر کرپاکر گاؤں کے قریب سیتا پور سے مگل گنج جانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور سنجیو اور ایک اور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹرک کلینر ارشد ساکنہ باغپت اور ایک دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی این ایچ اے آئی کی ٹیم اور تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹرکوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔