تاثیر ۲۸ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 ستمبر: ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی سرفراز خان کے بھائی ممبئی کے بلے باز مشیر خان کی صحت کے حوالے سے بڑی اپ ڈیٹ دی ہے۔ مشیر خان جمعہ کو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ وہ اپنے والد کے ساتھ اعظم گڑھ سے لکھنؤ جا رہے تھے۔ اس دوران ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ وہ لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تاہم اب مشیر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 19 سالہ ٹاپ آرڈر بلے باز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر مشیر خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ جمعہ (27 ستمبر) کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ یکم سے 5اکتوبر تک ہونے والے آئندہ ایرانی کپ میں حصہ لینے کے لئے اعظم گڑھ سے لکھنؤ جاتے وقت سڑک حادثے کا شکار ہو گئے۔