تاثیر 27 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، 27 اکتوبر:بی ایس ایف نے پنجاب میں پاکستان کی طرف سے منشیات کی سپلائی کے واقعے کو ناکام بناتے ہوئے امرتسر کے علاقے سے دو پاکستانی ڈرون اور ہیروئن کے دو پیکٹ برآمد کئے ہیں۔بی ایس ایف کی طرف سے اتوار کو دی گئی معلومات کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد بی ایس ایف نے امرتسر کے گاوں دھنوئے کلاں میں سرحدی علاقے سے ملحقہ کھیتوں سے ایک ڈرون اور ہیروئن کا ایک پیکٹ برآمد کیا ہے۔ ہیروئن کے پیکٹ کا وزن 550 گرام تھا۔