پنجاب پولیس نے 500 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن سمیت دو کو گرفتار

تاثیر  27  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 27 اکتوبر: پنجاب پولیس نے سرحد پار منشیات اسمگلروں کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 105 کلو گرام ہیروئن سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ اتوار کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر یہ معلومات دیتے ہوئے پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے کہا کہ پنجاب پولیس کی کاؤنٹر انٹیلی جنس ٹیم نے امرتسر کے بابا بکالا قصبے سے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے تقریباً 105 کلوگرام ہیروئن، 31.93 کلو گرام کیفین، 17 کلو گرام ڈی ایم آر، 5 غیر ملکی پستول اور 1 دیسی ساختہ پستول برآمد کیا ہے جن کی شناخت نوجوت سنگھ اور لوپریت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کا سرغنہ نوپریت سنگھ عرف بھلر بیرون ملک سے اس نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ مذکورہ تمام کنسائنمنٹس سرحد پار سے پاکستان سے آئے تھے۔