تاثیر 15 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
وجئے واڑہ ، 15 اکتوبر: آندھراپردیش کی حکمران جماعت تیلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی گرجالا جگن موہن نے ریاست میں خواتین کے لیے بس میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ مفت سلنڈر اسکیم دیوالی کے تہوار کے بعد نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے چتور ضلع میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔اس موقع پر خواتین نے پنشن کی رقم میں اضافہ، راشن کارڈ س دینے،مکانات فراہم کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی چندرا بابو نے خواتین کے لئے کئی اسکیمات نافذ کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفت سلنڈر اسکیم دیوالی سے شروع ہوگی اوردیوالی کے اگلے دن سے خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت شروع کردی جائے گی۔