تاثیر 15 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ )ضلع کلکٹر کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر-کم-ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ-کم-ایڈیشنل ضلع زرعی مردم شماری افسر چندر شیکھر پرساد سنگھ کی صدارت میں اور 11ویں زرعی مردم شماری 2021-22 فیز 2 اور فیز 3 سے متعلق ٹریننگ آج مورخہ 15 اکتوبر تاریخ کو DRDA آڈیٹوریم میں ہوئی جسمیں تمام ریونیو افسران اور ریونیو ملازمین کو کئی ٹاسک دیے گئے ۔ زرعی مردم شماری ملک میں زرعی اعدادوشمار جمع کرنے کے وسیع تر نظام کا حصہ ہیں جسکا استعمال مختلف اسٹیک ہولڈرس ترقیاتی منصوبہ بندی، سماجی اقتصادی پالیسی بنانے اور قومی ترجیحات کے تعین کے لئے کرتے ہیں ۔ ضلعی سطح کے تربیتی پروگرام میں ضلع شماریات آفیسر، اسسٹنٹ سٹیٹسٹکس آفیسر اور ریونیو آفیسر وغیرہم کے ساتھ دیگر لوگ موجود تھے ۔