ضلع کے 10 پولیس اہلکار نوازے گئے

تاثیر  27  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتا مڑھی ( مظفر عالم)
سیتامڑھی ضلع کے 10 پولیس اہلکاروں کو “ویر پشوپتی ناتھ میڈل” اور توصیفی  سند سے نوازا گیا ہے۔  یہ اعزاز انہیں بہترین کام کرنے پر دیا گیا۔  جن پولیس افسران کو اعزاز سے نوازا گیا، ان میں پو پری پولیس اسٹیشن کے انچارج چندر بھوشن کمار سنگھ، بیلسنڈ پولیس اسٹیشن انچارج نولیش کمار آزاد، مہندرواڑہ پولیس اسٹیشن انچارج رنویر کمار جھا، ڈی آئی یو کے انسپکٹر سبودھ کمار، مشیر علی، مہسول ایڈیشنل پولیس اسٹیشن انچارج کماری پشپا، مہیلا پولیس۔ اسٹیشن انچارج سچترا کماری، اور کانسٹیبل کفیل احمد، راکیش کمار سنگھ اور بٹو نگم۔  ان سبھی کو ویشالی کے ڈی ایم یشپال مینا اور ایس پی ہرکیشور رائے نے اعزاز سے نوازا۔ یہ تقریب شہید ویر پشوپتی ناتھ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جنہوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جان قربان کردی، اور ویشالی ضلع کے بالیگاؤں میں 1960 سے ہر سال منایا جا رہا ہے۔  اس بار یہ پروگرام پہلے 9 اپریل کو ہونا تھا، لیکن لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔  تمام پولیس افسران کو محکمہ پولیس نے مبارکباد دی