تاثیر 28 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے شاستری چوک واقع این ایچ 27 سڑک پر اتوار کی شام تقریبآ سات بج کر 20 منٹ پر پک اپ وین کی ٹکر سے بائک پر سوار تین نوجوان میں سے انٹرنیٹ کیفے مالک سمیت دو نوجوان کی موت ہو گئی تیسرے نوجوان کو تشویش ناک حالت میں علاج کے لئے پٹنہ ریفر کیا گیا ہے پولیس نے پک اپ وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر مرغا ڈھونے والے پک اپ وین و حادثے کا شکار ہوئی بائک ہونڈا سائن کو ضبط کر لیا ہے مقتول کی شناخت بردی پور گاؤں کے وارڈ نمبر 6 باشندہ ڈرائیور شکیل احمد کے بیٹے عارف احمد عرف لال بابو 26 سالہ و محمد امتیاز کے بیٹے محمد سارک حسن 10 سالہ کی شکل میں کی گئی ہے شدید طور سے زخمی محمد یاسر اور مقتول سارک حسن دونو سگے بھائی ہیں بتایا جاتا ہے کہ تینوں نوجوان ہونڈا سائن بائک پر سوار ہو کر سمری بازار سے گھر بِردی پور جا رہے تھے اسی اثناء میں اتوار کی شام دربھنگہ مظفر پور این ایچ 27 سڑک پر شاستری چوک کے قریب مخالف سمت سے آرہی مرغا ڈھونے والی بے قابو پک اپ وین BR06F7565 نے بائک BR07AR5723 میں آمنے سامنے ٹکر مار کر تینوں بائک سوار کو لہو لہان کر دیا دونو گاڑی کی زبردست ٹکر کی وجہ سے بائک پر سوار تینوں نوجوان جائے وقوع سے تقریباً سو گج دور مین سڑک پر لہو لہان حالت میں گر گئے آس پاس کے لوگوں کی بھیڑ کے درمیان سمری تھانہ کے اسسٹنٹ داروغہ انیل تیواری موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا حالت تشویش ناک دیکھتے ہوئے ڈاکٹر نے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا ڈی ایم سی ایچ میں کیفے مالک محمد عارف کو ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا وہیں پٹنہ لے جانے کے دوران محمد سارک کی موت راستے میں ہو گئی جبکہ محمد یاسر تشویش ناک حالت میں پٹنہ کے ایک نجی اسپتال میں زندگی اور موت سے جوجھ رہا ہے بی کم کا طالب علم عارف سمری بازار میں انٹر نیٹ کیفے چلا تا تھا حادثے کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا پولیس نے سوموار کو دونو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے گرفتار پک اپ وین ڈرائیور مظفر پور ترقی تھانہ حلقہ کے سکری گاؤں باشندہ برہم دیو پاسوان کے بیٹے رمشیں پاسوان نے بتایا کہ مدھے پورہ سے مرغی کا بچہ پہنچا کر مظفر پور جا رہے تھے تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ مقتول محمد عارف کے چچا عتیق احمد کے درخواست پر پک اپ وین و ڈرائیور پر ایف آئی آر درج کر آگے کی کاروائی کی جا رہی ہے