تاثیر ۶ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 06 اکتوبر:بہار میں مدھوبنی ضلع کے راہیکا تھانہ علاقہ کے جیبچھ چوک کے قریب موم بتی بنانے والی فیکٹری میں اتوارکے روز آگ لگنے سے 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس واقعے میں 30 بکریاں بھی جل گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ اور عملہ نے سخت محنت کے بعد ا?گ پر قابو پالیا۔
موم بتی فیکٹری کے مالک سنیل کمار کے مطابق آگ لگنے سے 30 بکریاں سمیت تقریباً 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ کھڑی جے سی بی مشین بھی مکمل طور پر جل گئی۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ جے سی بی کے مالک ہریش چندر یادو نے بتایا کہ اس نے کچھ دن پہلے جے سی بی خریدی تھی جسے سڑک بنانے کے لیے مذکورہ جگہ پر رکھا گیا تھا۔ آگ لگنے سے وہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔
بتایا گیا کہ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کے تمام نمبر بند پائے گئے۔ لوگ فون کر کے پریشان ہو گئے لیکن کسی کانمبر نہیںلگا۔