کمرے میں آگ لگنے سے 4 نوجوان کی دردناک موت

تاثیر  26  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گروگرام، 26 اکتوبر:ایک عمارت کے کمرے میں آگ لگنے سے چار نوجوانوں کی دردناک موت ہو گئی ۔ جب تک فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی آگ کافی حد تک پھیل چکی تھی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔
معلومات کے مطابق، جمعہ کی رات تقریباً 12.30 بجے سرسوتی انکلیو میں چار منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر ایک کمرے میں آگ لگ گئی۔ کمرے سے آگ کے شعلے دیکھ کر آس پاس کے لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو واقعے کی اطلاع دی۔
فائر بریگیڈ کی ٹیم کے پہنچنے تک آگ کافی حد تک پھیل چکی تھی۔ آگ کے شعلے اور دھواں دیکھ کر آس پاس کے گھروں میں رہنے والے لوگ بھی اپنے گھر خالی کر دیئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔