اننیا پانڈے نے پرسنل لائف کے بارے میں انکشاف کیا

تاثیر  ۳  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،3 اکتوبر:اننیا پانڈے اس وقت وکرمادتیہ موٹوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ کنٹرول’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس فلم کے پرموشن کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ بریک اپ کے بعد کیا کرتی ہیں۔ اس بار انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے ایک سابق بوائے فرینڈ کی تصویریں بھی جلا دی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بریک اپ جیسی چیزوں کو اب زیادہ سمجھدداری سے سنبھالا جاتا ہے۔