تاثیر ۳ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کوربا، 3 اکتوبر: چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) کی گیورا کول مائنز میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا۔ 240 ٹن وزنی ڈمپر پھسل کر تقریباً 80 فٹ نیچے گر کر پھٹ گیا تاہم ڈرائیور پشپ راج بال بال بچ گیا۔
حادثہ علی الصبح تقریباً پونے چار بجے کان کے پارتھا فیزمیں پیش آیا۔ ڈرائیور نے کسی طرح ڈمپر کا شیشہ توڑ کر باہر نکل کر جان بچائی۔ موقع پر موجود ساتھیوں نے اسے فوری طور پر گیورا کے نہرو شتابدی اسپتال میں داخل کرایا۔ یہ حادثہ ایس ای سی ایل کی غفلت کو بے نقاب کرتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کان کے کچھ علاقوں میں بجلی کا مناسب نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس سے قبل بھی کم روشنی کی وجہ سے حادثات ہو چکے ہیں۔