خواتین کو اب ہر مہینے 1000 روپے دے گی عام آدمی پارٹی حکومت… اروند کیجریوال نے کیا بڑا اعلان

تاثیر  ۶  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی،60 اکتوبر: عام آدمی پارٹی (آپ) نے آج یعنی اتوار کو دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں‘جنتا کی عدالت’پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس دوران اے اے پی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ کیجریوال مفت ریوڑی دیتے ہیں۔ ریوڑی کا پاوچ دکھاتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ آج میرے پاس مفت کی ریوڑی ہے۔ اس میں 7 ریوڑی ہیں۔ جب آپ یہاں سے جائیں گے تو آپ کو ریوڑی کا ایک پیکٹ ملے گا۔کیجریوال کی 6 مفت ریوڑی، مفت بجلی، مفت پانی، بزرگوں کے لئے یاترا، خواتین کے لئے مفت بس سفر، مفت عالمی معیار کی تعلیم، مفت دوا اور علاج۔ کیجریوال کی ساتویں مفت ریوڑی 1000 روپے خواتین کے اکاؤنٹ میں جائیں گے۔