تاثیر ۸ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 8 اکتوبر: سابق بھارتی کپتان اورحیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے سابق صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہر الدین آج صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی سماعت میں شریک ہوئے۔ ای ڈی نے حال ہی میں انہیں ایچ سی اے میں بے قاعدگیوں کے معاملے میں نوٹس جاری کیا تھا۔ منگل کو وہ تحقیقات کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حیدرآباد دفتر پہنچے۔ اس موقع پر اظہرالدین نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں جنریٹر، فائر انجن اور دیگر آلات کی خریداری میں 20 کروڑ روپئے کی بے۔ اس میں ضابطگیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس پس منظر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اظہرالدین کو نوٹس جاری کرکے تحقیقات کے لئے حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔

