تاثیر ۱ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لاہور، یکم اکتوبر:قومی ٹیم کے لیجنڈری اور سابق کرکٹر ظہیر عباس نے بابر اعظم کو ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بدترین کارکردگی کے بعد بابراعظم کو ان کے مداحوں اور سابق کرکٹر کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ ایک انٹرنیشنل کرکٹ ٹاک شو کی 100 ویں قسط کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس نے بابراعظم کی کارکردگی پربات کی اور کہا کہ،بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے۔ایشین بریڈمین کہلائے جانے والے سابق کرکٹر ظہیر عباس نے کہا کہ ’اگر بابر رنز نہیں بناپارہے کیوں کہ وہ ہمارے اہم بیٹسمین ہیں، اگر وہ آؤٹ آف فارم ہیں انہیں ٹیم سے بھی باہر نکال دینا چاہیے۔دوسری جانب سابق کرکٹر ظہیر عباس نے بابر کی حالیہ پرفارمنس دیکھ کر ان کابھارتی کرکٹر ویرات سے موازنہ بے بنیاد قرار دیا۔ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ وارٹ اور بابر کا موازنہ بے معنی ہے، ویراٹ ہر میچ میں رنز کرتے ہیں جب کہ بابر ہر میچ میں رنز نہیں کرتے تو آپ دونوں کا موازنہ کیسے کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ظہیر عباس کے بابر سے متعلق ریمارکس ان کے حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف دی گئی خراب کارکردگی پر سامنے آئے ہیں، بابر نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی4 اننگز میں صفر، 22، 11 اور 31رنز بنائے تھے، اس سیریز میں پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خراب کارکردگی کے باعث بابر اعظم کئی سالوں میں پہلی دفعہ ٹاپ10 بیٹرز کی رینکنگ سے بھی باہر ہوئے ہیں۔