بنگال -گورنر نے طلب کیا ممتا بنرجی سے 1.17 لاکھ کروڑ روپے کا حساب

تاثیر  ۱  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ،یکم اکتوبر:مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ایک خط لکھ کر مرکزی حکومت کی طرف سے موصول ہونے والے بجٹ کے اخراجات کا حساب مانگا ہے۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کو یہ رپورٹ داخل کرنی چاہئے کہ مالی سال 2023-24 میں مرکزی حکومت کو ملنے والے 1.17 لاکھ کروڑ روپے کہاں خرچ ہوئے؟ کن سکیموں میں استعمال ہوا؟راج بھون کے ایک اہلکار کے مطابق، گورنر بوس کو یہ اطلاع ملی ہے کہ ریاستی حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسمبلی میں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی کئی رپورٹیں پیش نہیں کی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کو مالی سال 2023-24 میں 1.17 لاکھ کروڑ روپے کے مرکزی فنڈز مختص کیے گئے تھے۔