بہار کے روہتاس میں سون ندی میں ڈوبے چھ بچوں کی لاش برآمد، ایک کی تلاش جاری

تاثیر  ۶  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 06 اکتوبر:بہار میں روہتاس ضلع کے روہتاس تھانہ علاقے کے تحت تمبا گاؤں میں اتوار کے روز ایک ہی خاندان کے چھ بچوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی، جب کہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع کے روہتاس تھانہ علاقے کے تمبا گاؤں کے قریب سون ندی میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 بچے اور ایک نوعمر لڑکی وب گئے۔ اطلاع ملتے ہی عوامی نمائندے اور انتظامیہ کے لوگ فوری طور پر سون بیچ پہنچ گئے۔ دو بچے سانس لے رہے تھے۔ بلاک ڈیولپمنٹ افسر ببلو کمار اور سرکل افسرسبو کی پہل پر انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے پرائمری ہیلتھ سینٹرروہتاس بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
ڈوبنے والے بچوں میں ابھے کمار (10)، وویک کمار (12)، راجو کمار (12) سبھی تمبا کے رہنے والے ہیں، جب کہ ان کے رشتہ داروں میں رانچی جھارکھنڈ رہائشی پون کمار (07)، نویہ کماری (13)، ندھی کماری (12) گنگن کمار (08) سال ہیں۔ تمام اپنے خاندان اور دیگر بچوں کے ساتھ سون ندی میں نہانے گئیتھے۔ ایک کا پاو?ں پھسل گیا اور اسے بچانے میں آہستہ آہستہ سب ندی کے گہرے پانی میں چلے گئے۔ تین نوجوان کسی طرح اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے اور باہر نکل ا?ئے۔ باقی سات پانی میں ڈوب گئے۔ ان میں سے دو لڑکوں، دو لڑکیوں اور رانچی کے ابھے سمیت چھ کی لاشیں ندی کے کنارے سے برآمد ہوئی ہیں۔ ایک کی تلاش جاری ہے۔