تاثیر ۱ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور،یکم اکتوبر:بہار کے بھاگلپور کے شاہجنگی میدان کے قریب منگل کی دوپہر دو بجے کے قریب اچانک بم دھماکہ ہوا، جس میں وہاں کھیل رہے 7 بچے اس کی زد میں آ گئے۔ کھیل کے دوران ہونے والے دھماکے میں تین بچے شدید جھلس گئے ہیں، باقی چار کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تینوں بچوں کو نازک حالت کو دیکھتے ہوئے مایا گنج اسپتال ریفر کردیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ بم کی آواز تقریباً ایک کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔