ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر صدارت میں ہوئی بینک زیر انتظام سرکاری قرضہ اسکیم کی جائزہ میٹنگ

تاثیر  29  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 29 اکتوبر 2024 کو روہتاس ضلع کے ڈی آر ڈی اے آڈیٹوریم میں روہتاس ضلع ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر وجئے کمار پانڈے کی صدارت میں بینک کے ذریعہ چلائی جانے والی سرکاری قرضہ اسکیموں کا جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں منیش کمار آفیسر انچارج ضلع بینکنگ برانچ، بی آشیش رنجن جنرل منیجر ضلع انڈسٹریز سنٹر، شیلیش کمار ایل ڈی ایم اور مختلف بینکوں کے نمائندے اور دیگر ضلعی سطح کے افسران موجود تھے ۔ ضلع انڈسٹریز سنٹر کے جنرل منیجر نے بتایا کہ وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت ضلع روہتاس کے پاس 212 درخواستوں کا ہدف ہے جسمیں سے 208 قرض کی درخواستیں مختلف بنکوں نے منظور کی ہیں اور 56 تقسیم کی جا چکی ہیں۔  ایکسس بینک، بندھن بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور انڈس انڈ بینک کی منظوری صفر ہے ۔ پردھان منتری فوڈ پروسیسنگ اپ گریڈیشن اسکیم میں مالیاتی شمولیت کیلئے ریاست کی طرف سے 352 کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاہم 302 درخواستیں بینکوں کو بھیجی گئی تھیں جن میں سے 128 درخواستوں کو منظور کیا گیا ہے ۔ ایکسس بینک، بندھن بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک اور انڈس انڈ بینک کی منظوری صفر ہے ۔ یہ ایک بہت اہم اسکیم ہے جسمیں تاجروں کو ایک نیا فوڈ پروسیسنگ یونٹ شروع کرنے یا قائم کرنے کیلئے 10 لاکھ روپئے کی حد کے ساتھ 35% تک کی گرانٹ ملتی ہے ۔ روہتاس ضلع ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر وجئے کمار پانڈے کی طرف سے ہدایت کی گئی کہ وہ تمام بینکنگ برانچوں میں اہداف کی تعمیل کو یقینی بنائیں جن کو اسکیموں میں اہداف جاری کئے گئے ہیں ۔  ضلع زراعت افسر رام کمار نے بتایا کہ روہتاس ضلع میں 194000 کسان پی ایم کسان سمان یوجنا کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں اور کسان کریڈٹ کارڈ ان تمام اہل کسانوں کو فراہم کیا جانا ہے جو پی ایم کسان سمان یوجنا کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، اسکے لئے 22 درخواستیں بینکوں کو بھیجے گئے ہیں ۔ ضلع ایگریکلچر آفیسر نے بتایا کہ دھان کے بھوسے کے بنڈل بنانے والی مشین اسکوائر بیلر کی خریداری کیلئے 5 لاکھ روپئے کی گرانٹ دستیاب ہے دلچسپی رکھنے والے کسان اسکے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ آج کی میٹنگ میں ضلع ماہی پروری افسر روہتاس، دیہی ترقی کے افسر اور انیمل ہسبنڈری افسر نے بتایا کہ اپنے محکموں سے قرض کی درخواستیں بھی بنکوں کو بھیج دی گئی ہیں جو منظوری کیلئے زیر التوا ہیں ۔ ضلع ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر نے تمام زیر التواء درخواستوں کی فہرست ضلع لیڈنگ منیجر کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔