محکمہ بجلی کا سرور ڈاؤن رہنے سے صارفین کو بجلی بل جمع کرنے میں ہو رہی پریشانی

تاثیر  29  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) شہری میں بجلی کے بل کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی کی بل آن لائن جمع نہ ہونے کی وجہ سے مسئلہ گزشتہ 5-6 دنوں سے یہاں برقرار ہے ۔ شہر کے بیشتر صارفین گھر بیٹھے بجلی کے بل آن لائن جمع کرتے ہیں، محکمہ بجلی کا سرور خراب ہونے کی وجہ سے صارفین کو پریشانی اتنی بڑھی ہوئی ہے کہ بجلی کے سبھی صارفین ڈر رہے ہیں کہ بجلی بل جمع نہ ہونے سے بجلی کے کنیکشن نہ کٹ جائے، ویسے تو پری پیڈ میٹر والے صارفین کو پیغامات بھی موصول نہیں ہو رہے ہیں ۔ سہسرام بجلی ​​سپلائی ڈویژن کے اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر سندیپ کمار گپتا نے بتایا ہے کہ متذکرہ مسئلہ کا حل تلاش لیا گیا ہے، فی الحال یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ریونیو وصولی کیلئے کاؤنٹر کھولے جائیں، تاکہ الیکٹرک پاور سب سٹیشن بدا سہسرام ​​کے دفتر میں آف لائن بجلی بل جمع کرانے کیلئے کام ممکن ہو سکے، صارفین اپنے بجلی کے بل آسانی سے ادا کر سکیں، اب تمام صارفین اس ذرایع کا استعمال کر سکتے ہیں اور بجلی منقطع ہونے سے بچ سکتے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے سرور پر کام جاری ہے اور جلد ہی محکمہ کا آن لائن سسٹم بھی دوبارہ شروع کر دیا جائیگا ۔ فی الحال بدا سہسرام میں واقع دفتر میں ریونیو کاؤنٹر پر بل جمع کرانے کی اپیل بھی کی ہے ۔