تاثیر ۲ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی ( مظفر عالم)
سیتا مڑھی ضلع کے بیلسنڈ اور سید پور بلاک کے بعد نان پور اور بکھرا بلاک کے درجنوں گاؤں میں صبح سے سیلاب نے تباہی مچائی دی ہے معلوم ہو کہ
باگمتی پشتہ ٹوٹنے سے بیلسنڈ اور رونی سیدپور بلاک کے درجنوں گاؤں میں بھیانک تباہی ابھی بھی مچی ہوئی ہے درجنوں گاؤں کا رابطہ شہر اور بلاک سے منقطع ہوگیا ہے، نان پور بلاک کے مدنی پور، پنڈول، منیاڈیہ، بتھولی، حسن پور کے علاوہ اور دیگر گاؤں میں سیلاب نے تباہی مچائی دی ہے وہیں بکھرا بلاک کے بالاساتھ گاؤں اور بازار، بلوہا، بنول، دھرم پور،چھوٹی اور بڑی، چکوتی، کے علاوہ اور دیگر گاؤں کے لوگ جن کے پاس چھت دار مکان ہے وہ اپنے پورے خاندان کے ساتھ چھت پر پناہ لیۓ ہوے ہیں اور جن کے باس چھت نہیں ہے وہ دوسرے کے چھت پر پناہ لیے ہوے ہیں، وہیں بھیانک سیلاب زدہ علاقوں میں انسانی زندگی مفلوج بن کر رہ گئی ہے ساتھ ہی جانوروں کے کھانے پینے کا بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے ابتک سیلاب زدگان کے لئے حکومت کی طرف سے کُچھ جگہوں پر راحت کا کام کیا جارہاہے کُچھ جگہوں پر نہیں کوئی قدم اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین کے درمیان بھوک مری آگئی ہے، سیلاب زدگان نے نمائندہ کو بتایا کہ سرکار یا ضلع سے کِسی طرح کی مدد نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے کافی پریشانی ہو رہی ہے سیلاب زدہ کے درجنوں گاؤں کے اندر کھانے پینے کو لوگ ترس رہے ہیں یہاں تک سارے لوگوں کو سر چھپانے کے لئے پلاسٹک بھی نہیں دیا گیا ہے، جب پوپری ایس ڈی او اشتیاق انصاری کو شام کے 5 بجکر 22 منٹ نان پور سی او کو 5 بجکر 20 منٹ اور بکھرا سی او کو 5 بجکر 31 منٹ پر فون کیا گیا پر وہ سرکاری افسران فون اٹھانا مناسب نہیں سمجھا، اسلئے کہ یہ لوگ گاؤں کا دورہ صِرف فوٹو گرافی کے لئے کئے تھے سیلاب زدہ کے مصیبت کو کم کرنے کے لئے دورہ نہیں کیا، اُن افسرن کو سمجھنا چاہئے کہ سبھی صحافی درباری نہیں کرتے ہیں،
خبر لکھے جانے تک نان پور اور بکھرا بلاک کے کِسی بھی گاؤں میں پلاسٹک یا کھانے کا پیکٹ نہیں دیا گیا ہے