تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چھترپور، 24 اکتوبر:۔ لوکش نگر سیکشن تھانہ کے تحت جوجھار نگر تھانہ علاقہ کے بنیانی گاوں میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ گولی لگنے سے سابق سرپنچ برجیندر گوپال راجپوت کی دردناک موت کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اہل خانہ متوفی کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لوکش نگر لے گئے۔ جہاں ڈاکٹر ایس پی شاکیہ وار نے جانچ کے بعد زخمی سابق سرپنچ برجیندر گوپال راجپوت کو مردہ قرار دیا ہے۔