تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج ، 24 اکتوبر:بلاک کے تحت سالکی گاوں میں 2 سالہ بچی کی بالٹی کے پانی میں ڈوب کرموت ہو گئی۔ جمعرات کے روز لڑکی کے گھر والوں نے صدر اسپتال میں بتایا کہ لڑکی کی ماں اپما دیوی لڑکی کو آنگن میں بیٹھا کر گھر کے دیگر کام میں مصروف ہوگئی۔ اسی دوران لڑکی کھیلتے ہوئے بالٹی کے قریب چلی گئی۔ جہاں بالٹی پانی سے بھری ہوئی تھی۔ اچانک لڑکی بھری بالٹی میں سر کے بل گر گئی۔ ننھی جان نے پانی سے نکلنے کی بہت کوشش کی۔ لیکن وہ باہر نہ آسکی جس کی وجہ سے پانی میں دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔واقعہ کی وقت گھر میں کوئی رکن موجود نہیں تھا۔ لڑکی کے والد سونو داس بھی بازار میں کام پر گئے ہوئے تھے۔