تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دھوبڑی (آسام)، 22 اکتوبر: دھوبڑی ضلع کے بلاسی پاڑہ میں پیر کی رات کو لگنے والی زبردست آگ میں چار مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ کاٹھالڈی دوسرے بلاک گاؤں میں لگی۔ شبہ ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
آگ سے گاوں کے اشرف علی، نوشاد علی، بالا شیخ اور عبدالحق کے گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔ آگ لگنے سے گھر میں رکھے دھان اور چاول سمیت تمام اہم کاغذات جل کر راکھ ہو گئے۔ آگ لگنے سے 10 لاکھ روپے سے زائد کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
بلاسی پاڑہ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ جس کی وجہ سے گاؤں کے باقی گھر بچ گئے۔