سنی وقف بورڈ کے زیر اہتمام مسابقہ ٔسیرت النبیؐ میں الحرا شریف کالونی کے طلبا و طالبات کی شاندار کامیابی

تاثیر  ۱  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ یکم ؍اکتوبر (پریس ریلز)الحرا پبلک اسکول، شریف کالونی کے ڈائر یکٹر محمد انور نے پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے زیر اہتمام پٹنہ کے تاریخی انجمن اسلامیہ ہال میں جلسۂ سیرت النبی( ﷺ)کا ریاستی سطح پراہتمام کیا گیا ، اس مناسبت سے قرأت، نعت خوانی، تقریر اورمضمون نگاری مسابقے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مسابقے میں پٹنہ اور بیرون پٹنہ کے مختلف اسکولوں اور مدارس کے طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، جس میں الحرا پبلک اسکول ، شریف کالونی پٹنہ کے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کرکے شاندار مظاہرہ کیا۔ مسابقہ قرأت میں عکیفہ فاطمہ درجہ دہم نے اول پوزیشن اور شائزہ فیضان شعبہ حفظ نے چوتھی پوزیشن۔ مسابقہ نعت خوانی میں ایذان شرف الدین شعبہ حفظ، اول پوزیش اور کلثوم اختر نے دوسری پوزیشن ۔ مسابقہ تقریر میں مریم پروین درجہ ہفتم ،تیسری پوزیشن بعنوان ’’عہد حاضر میں تعلیمات نبوی ﷺ کی معنویت‘‘اور اشفاق الرحمن نے چوتھی پوزیشن بعنوان ’’حدیث نبوی ؐ کی روشنی میں وقف کی اہمیت‘‘ ۔ اورمضمون نویسی میں حافظ معاذ اقبال درجہ نہم نے چوتھی پوزیشن حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ مسابقہ میں فاتحین کو انعامی رقم اورسند سے نوازا گیا۔ پہلا انعام دس ہزار، دوسر انعام ساڑھے سات ہزار ، تیسرا انعام پانچ ہزاراور چوتھاا نعام تین ہزارروپے نقد تھا۔الحرا کے ہونہار طلبہ و طالبات کے حصے میں کل اکتالیس ہزارپانچ سو روپے نقد انعام آئے ۔ واضح رہے کہ دورانِ امتحان الحرکے طلبا و طالبات نے تیاری کرکے اس مسابقے میں اپنی کامیابی درج کرائی ہے ۔گزشتہ کئی سالوں سے اسی تناسب میں نونہالان الحرا اپنی کامیابی کا پرچم لہراتے رہے ہیں۔ اسکول کے ڈائریکٹر محمد انور نے فاتحین طلبا و طالبات کو مبارک باد پیش کی ساتھ ہی ان اساتذۂ کرام کے حق میں بھی تہ دل سے تہنیتی کلمات کہے جنہوں نے طلبا و طالبات کی تیاری میں مسلسل محنت کی۔ اورگارجین حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے گھر پر رہ کر اپنے بچوں کی تیاری کرانے میں دلچسپی کا ثبوت دیا۔ ڈائریکٹر محمد انور نے سنی وقف بورڈ کے چیئر مین الحاج محمد ارشاد اﷲ اور ان کی ٹیم کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ، جنہوں نے نئی نسلو ں میں سیرت نبوی ؐ کا ذوق پیداکرانے کے لیے تقریباً گزشتہ ایک دہائی سے قابلِ رشک کوشش کی ہوئی ہے ، اس کوشش کا نئی نسلوں میں سیرت سے متعلق امید افزا رجحان ہوگا۔ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ او ر بڑے پیمانے پر اس پروگرام کو ترتیب دینے کی کوشش کی جائے گی۔