یکم دسمبر سے انڈیگو کی فلائٹ اڑان بھرے گی

تاثیر  27  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 دربھنگہ(فضا امام) 27 اکتوبر:- اب انڈیگو کی فلائٹ بھی دربھنگہ ہوائی اڈے سے دہلی اور ممبئی کے لیے پرواز کریں گی۔ انڈیگو کی پروازیں دربھنگہ اور دہلی کے درمیان روزانہ اور ممبئی کے لیے ہفتے میں چار دن چلیں گی۔ جس کے لیے انڈیگو ایئر لائنز کو سلاٹ مل گیا ہے۔دربھنگہ ہوائی اڈے سے یکم دسمبر سے انڈیگو کی فلائٹ سروس شروع ہوگی۔ جے ڈی یو کے قومی ورکنگ صدر اور ایم پی سنجے کمار جھا نے سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ متھلا کے لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یکم دسمبر سے دربھنگہ ایئرپورٹ سے انڈیگو کی پروازیں شروع ہوں گی! انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انڈیگو ایئر لائنز کو دربھنگا ہوائی اڈے سے دہلی اور ممبئی کے لیے پرواز کے لیے سلاٹ مل گیا ہے۔ اب @IndiGo6E یکم دسمبر سے دربھنگہ اور دہلی کے درمیان اور ہفتے میں چار دن ممبئی کے لیے روزانہ پرواز سروس شروع کرے گی۔ اس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہونے والی ہے۔