تاثیر ۸ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دبئی ، 8اکتوبر: آئرلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے دی۔آئرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 69رنز سیہرادیا 285رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے پاؤل اسٹرلنگ 88رنز بنا کر ٹاپ سکورررہے۔ہیری ٹیکٹر60اینڈی بلبیرنی45رنز بنا کر نمایاں رہے،لیزرڈ ولیمز نے4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے جیسن اسمتھ91رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کے 6کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، آئرلینڈ کی جانب سے گراہم ہیوم اور کریک ینگ نے3،3وکٹیں حاصل کیں، جنوبی افریقہ نے 3میچوں کی سیریز 2-1سے اپنے نام کر لی۔