تاثیر ۴ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پریاگ راج،04 اکتوبر: الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں عصمت دری اور جبری وصولی کے ایک ملزم کے خلاف فوجداری کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا, 12 سال سے زیادہ عرصے تک قائم رہنے والے رضامندی کے تعلقات کو محض شادی کے وعدے کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عصمت دری نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔جسٹس انیش کمار گپتا نے یہ فیصلہ شرے گپتا کی عرضی پر دیا۔ عدالت نے رضامندی کی قانونی تشریح اور جھوٹے بہانے کے تحت جنسی زیادتی کے الزامات پر طویل مدتی تعلقات کے اثرات پر رضامندی سے جنسی تعلقات اور عصمت دری کے درمیان فرق کی وضاحت کرتے ہوئے، درخواست گزار کو راحت فراہم کی اور اس کے خلاف فوجداری کارروائی کو منسوخ کر دیا۔شری گپتا نے اپنے خلاف دائر چارج شیٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔