تاثیر ۴ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بجنور، 04 اکتوبر: چاند پور شہر اور ضلع کے آس پاس کے دیہی علاقوں میں کُٹو کا آٹا کھانے سے 150 سے زیادہ لوگ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔ سبھی کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ سنگین مریضوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا گیا۔ ڈی ایم، ایس ڈی ایم، محکمہ صحت کے افسران مریضوں کا حال معلوم کرنے پہنچے اور ضروری ہدایات دیں۔
یہ پورا معاملہ چاند پور اور سیاؤ گاوں سے متعلق ہے۔ نوراتری کے ورت کی وجہ سے لوگوں نے یہاں کی دکانوں سے آٹا خریدا تھا۔ عقیدت مندوں نے آٹے کے پکوڑے اور پوریاں بنا کر کھائیں۔ کھانا کھانے کے تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد سب لوگ الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت کرتے ہوئے اسپتال پہنچنے لگے۔