مظفر پور میں بڑا حادثہ ، مسافروں سے بھری کشتی باگمتی ندی میں پلٹی

تاثیر  24  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور24اکتوبر:ضلع میں باگمتی ندی کو عبور کرنے والے مسافروں سے بھری کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ کشتی پر ایک درجن کے قریب لوگ سوار تھے۔ اگرچہ واقعے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے کئی لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ،حالانکہ اب بھی کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
وہیں واقعہ کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی۔ پورا معاملہ مظفر پور ضلع کے اورائی بلاک کے سرہچیا پنچایت کے فتح پور گاوں کا ہے ، جہاں 10 لوگ ایک کشتی پر سوار ہو کر اپنے مویشیوں کے لیے چارہ لانے کے لیے باگمتی کی ذیلی ندی کو عبور کر کے جا رہے تھے۔ اس دوران مذکورہ کشتی بے قابو ہوکر باگمتی ندی میں الٹ گئی۔