تاثیر ۳ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 03 اکتوبر : کوکی عسکریت پسندوں نے میتئی برادری کے مغوی دو نوجوانوں کو صبح بحفاظت آزاد کر دیا۔ کوکی عسکریت پسندوں نے ان دونوں نوجوانوں کو 27 ستمبر کو اغوا کیا تھا۔
منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 27 ستمبر کو کانگ پوکپی سے اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کو ریاستی پولیس کی تحویل میں بحفاظت واپس لایا گیا ہے۔
وزیر اعلی سنگھ نے کہا کہ وہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں، دونوںکے ان تمام لوگوں کی تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں ، جنہوں نے ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کوششیں کیں۔