تاثیر ۳ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی 4 اکتوبر بروز جمعہ شام تقریباً 6:30 بجے نئی دہلی کے تاج پیلس ہوٹل میں کوٹیلیہ اکنامک کانکلیو میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ کوٹیلیہ اکنامت کانکلیو کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد 4 سے 6 اکتوبر تک کیا جائے گا۔ اس سال کانکلیو گرین ٹرانزیشن کی مالی اعانت، جیو اکنامک فریگمنٹیشن اور نمو پر مضمرات، لچک کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی ایکشن کے اصول جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اجلاس میں ہندوستانی اور بین الاقوامی اسکالرز اور پالیسی ساز، ہندوستانی معیشت اور گلوبل ساؤتھ کی معیشتوں کو درپیش کچھ اہم ترین مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔