تاثیر ۶ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہارنپور،60 اکتوبر:یتی نرسمہانند کے خلاف احتجاج اور ایف آئی کا سلسلہ جاری ہے۔ پیغمبر اسلام کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ادھر سہارنپور میں یتی نرسمہانند کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے۔ مظاہرین نے شیخ پورہ پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کیا۔سہارنپور کے شیخ پورہ پولس چوکی پر میمورنڈم دینے آئے لوگوں نے جب چوکی پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تو پولس نے جلد ہی پورے معاملے کو پرسکون کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس ہنگامہ کرنے والوں کی بھی تلاش کر رہی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ہنگامہ کرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔معلومات کے مطابق شیخ پورہ گاؤں کے لوگوں نے یتی نرسمہانند کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں احتجاج کیا ہے۔ اس معاملے پر ایس پی سہارنپور نے بتایا کہ آج اتوار (6 اکتوبر) کو صبح 11 بجے شیخ پورہ گاؤں کے کچھ گاؤں والوں کا میمورنڈم دینے کا پروگرام تھا۔ ایسے میں کچھ لڑکوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچا۔